thumbs b c d758316b18c0db29eac8a102498c2cc5 1 724x320 1

ایل آرایچ ہسپتال میں کوروناسےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کےمطابق کورونا کے مریضوں کے لئے مختص بیڈز کی تعداد بڑھا کر 350 کردی گئی ہے۔ ایل آر ایچ کو کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہےآئی سی یو میں 22 مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خیبر روڈ بند

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی بے احتیاطی سے ہسپتالوں کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہیں کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں اور جان لیوا وباسے خود اور دوسروں کی حفاظت کریں۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ