news 1557400052 1232

طویل اور مختصر ترین روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔

مختلف ملکوں میں روزے کا دورانیہ مختلف ہے۔ روس میں طویل ترین17گھنٹے پچپن منٹ کا روزہ ہو گا۔ طویل ترین دورانیہ کا روزہ روس کے شہر مورمانسک میں مقیم مسلمان رکھیں گے۔ ماسکو میں مسلمان سولہ گھنٹے گیارہ منٹ روزے میں رہیں گے

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پندرہ گھنٹے 43 منٹ ، لندن میں پندرہ گھنٹے 21 منٹ، پیرس میں پندرہ گھنٹے 18 منٹ کا روزہ ہے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ

ارجنٹیا ، چلی اور برازیل میں مسلمان بارہ گھنٹے کا مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ آئس لینڈ، ناروے، سوئیڈن، الاسکا اور فن لینڈ میں بھی روزہ سترہ گھنٹوں کے بعد کھولا جائے گا۔جرمنی کے شہر برلن میں سولہ گھنٹے پندرہ منٹ، ڈنمارک، کوپن ہینگن میں 16 گھنٹے دو منٹ کا روزہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

پندرہ گھنٹوں سے کم دورانیے والے ممالک میں اٹلی کا شہر روم ، کینیڈا کا ٹورنٹو، امریکا کے نیویارک اور لاس انجلیس شامل ہیں۔

پاکستان، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بھارت میں بھی روزہ چودہ گھنٹوں اور کچھ منٹوں پر مشتمل ہوگا۔ مختصر ترین روزہ ارجنٹینا ، چلی کے سینٹیاگو اور برازیل میں ساڑھے بارہ گھنٹوں کا ہوگا۔