images 1 24

ترک صدرکاعمران خان کو فون،افغانستان سےامریکی افواج کےانخلا پرباتچیت

ویب ڈسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کوترک صدررجب طیب اردوان نے فون کیا اور دوطرفہ امور سمیت خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، اسٹریٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دوران گفتگو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا ہے، افغان قیادت مسئلےکے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔