shah mehmood qureshi 1

شاہ محمود قریشی آج سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت جائینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت (یو اے ای) جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اماراتی ہم منصب و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

زاہد حفیظ نے بتایا کہ وزیرخارجہ یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات کریں گے،
ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، پاکستانیوں کی فلاح، ملازمت کے مواقع پر بھی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان