ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار350 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 864 افراد متاثر ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 983مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی 1689 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 134 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 45 ہزار 942 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں7 ہزار 913 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 12 ہزار 6 ہوگئی ہے۔