23232323

وزیراعلی محمود خان کا بیگم نسیم ولی کےانتقال پر اظہارِ تعزیت

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نےعوامی نیشنل پارٹی کی رہنمابیگم نسیم ولی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحومہ بیگم نسیم ولی کی مغفرت اور جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

واضح رہے کہ اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ شوگراور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، ان کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔