lara mudhwal

پاکستانی فیشن ماڈل ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارگئیں

ویب ڈیسک (لاہور)لاہور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ فیشن ماڈل لاریب مدھوال عرف لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لارا کے قریبی دوست کی جانب سے ان کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق ماڈل لاریب بالاکوٹ میں پیش آنے والے کار حادثے میں انتقال کرگئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی

پوسٹ میں لارا کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب لارا کی موت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہونے کے ساتھ افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔