umrah

یکم محرم سے عمرہ ادائیگی کی اجازت، 9 ممالک پر پابندی برقرار

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع