zahir jaffer

نور مقدم میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی اسکو بے وفائی پر قتل کیا- ظاہر جعفر نے جرم کا اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرنے کی وجوہات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ قاتل ظاہر جعفر نے وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی جس کا مجھے دکھ تھا، علم ہونے پر پر اسے روکا، مگر وہ نہیں مانی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

قاتل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے وفائی میرے لئے ناقابل برداشت تھی، دھوکا دینے پر نور مقدم کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم میں وجہ قتل بتائی۔