Rain

خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسلادھاربارش،موسم سہانا ہوگیا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور سمیت مردان ،نوشہرہ،چارسدہ،دیر،سیدو شریف اور مالم جبہ و دیگر میں بارشیں ہوئیں جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 68 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،پشاور میں 4 ملی میٹر،دیر میں 9ملی میٹر جبکہ سیدو شریف میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائڈنگ و ندی نالیوں میں ظغیانی کا خدشہ ہےآئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہےپی ڈی ایم اے اور ضلعی سربراہان نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام جاری ہیں،بالائی اضلاع میں لینڈسلائنڈنگ کے باعث بند روڈ کھولنے کے لیے مشینری پہنچادی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش میں حادثات کا شکار ہوکر بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ صوبہ بھر میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مردان میں 18 مکانات کو جزوی جبکہ ایک مکمل طور پر تباہ ہوا۔