pakistan senior actress bushra ansari

ٹک ٹاک، پب جی اس قوم کیلئے ہے ہی نہیں، بشریٰ انصاری

ویب ڈیسک (کراچی)سینئراداکارہ بشری انصاری نےلاہورمیں خواتین سے بدسلوکی کےمعاملے پرکہا کہ یہ ٹک ٹاک، پب جی بیگو اور اسی قسم کی دوسری سائٹس ہماری قوم کے لیےہیں ہی نہیں۔

ٹوئٹر پرجاری اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا کہ افغانستان اور طالبان ہم سے بہت قریب ہیں، کوئی خاص فرق نہیں رہ گیا اب۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

بشری انصاری نے لکھا کہ ہم روز بروززمین میں دھنستے جارہےہیں، ہم جھوٹے،دھوکے بازاور ظالم لوگ خودکواعلی سمجھتے ہیں،عورت آدمی کی نہیں یہ کمزور اور طاقتور کی جنگ ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو بکواس کرنے میں مزا آتا ہے، اسی لیے یہ ٹک ٹاک، بیگو، پب جی اس قوم کیلئے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ

انہوں نے لکھا کہ سمجھنے کی کوشش کریں اگر ایک بھی مجرم کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے تو ایسا بار بار نہ ہوتا، لیکن اب تو اندھیر ہی اندھیر ہے۔