PM Imran Khan 1 1 750x369 3

وزیر اعظم عمران خان نے آج پھر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاوؑ روکنے سے متعلق اقدامات کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان نے آج پھر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا. قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نماز جمعہ کے بعد دوپہر اڑھائی بجے ہوگا. کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء اعلیٰ عسکری قیادت اور صحت حکام شرکت کریں گے.

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں این ڈی ایم اے کے حکام بھی شریک ہوں گے، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے. قومی رابطہ کمیٹی صوبائی لاک ڈاوؑن کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی. کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق نتیجہ خیز اقدامات کا جائزہ لے گی، متعلقہ ادارے گڈز ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے حوالے تجاویز بھی پیش کریں گے.

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند
مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

قومی رابطہ کمیٹی انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن سے متعلق امور کا جائزہ لے گی، پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائیٹ منسوخ ہونے، نئے شیڈول یا متبادل انتظامات پر بات ہوگی. قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایمپورٹ اور ایکسورٹ کے حوالے بھی آپشن پر غور کرے گی.