Rising chicken and egg prices

مرغی کی فی کلوقیمت دوسو روپے سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارالحکومت پشاو ر میں مرغی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، فی کلو قیمت نے ڈبل سنچری عبور کر لی۔

شہر میں مرغی 206روپے تک فی کلو فروخت ہورہی ہے،مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی اسی طرح فارمی انڈے 180روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں مہنگائی کے نام پر کھلے عام شہریوں کی جیب پر ڈاکہ

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت

شہر کے تاجروں کے مطابق پنجاب سے سپلائی کم ہونے کے باعث مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔