بورڈ بازار میں 118کیبن مسمار

بورڈ بازار میں 118کیبن مسمار،7افراد گرفتار

ویب ڈیسک: پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے بورڈ بازار میں 118کیبن مسمار کردئیے۔تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن ریلوے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کیا گیا۔اس دوران کارسرکار میں مداخلت پر 7افراد کوگرفتاربھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بورڈ بازار میں ریلوے اراضی پرقائم غیر قانونی کیبنوں کو مسمار کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔آپریشن کے دوران ریلوے کی اراضی پر قائم 118 غیر قانونی کیبنوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

واضح رہے کہ ان تجاوزات کے مرتکب افرادکو کئی بار نوٹس دئیے گئے تھے۔جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریلوے حکام کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔