NEPRA has Approved Rs 38 Paisa Per Unit Price of Electricity

بجلی مہنگی، 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے38پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرانے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں1روپے38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا

یہ بھی پڑھیں:طالبان کےاقتدار میں آنےکےبعد پاک افغان تجارت میں اضافہ

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے -جی نے1روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی

اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔