Prices of petroleum products are likely to rise

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا
مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی سٹورز میں مختلف برانڈزمہنگےکردیئے گئے

بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 16 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔