کھیپ برآمد

پشاورسے نان کسٹم پیڈ سامان کی بھاری کھیپ برآمد

ویب ڈیسک :پشاورمیںتھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے حاجی کیمپ میں قائم گودام سے نان کسٹم پیڈ اشیا کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ برآمد شدہ سامان میں موبل آئل، چاکلیٹس اور سرجیکل سامان سمیت دیگر غیر قانونی طریقہ سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

گودام سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو ضروری کارروائی کے بعد ٹیکس ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پابندیوں میں نرمی’ ٹرانسپورٹ بحا ل

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او پہاڑی پورہ امتیاز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ میں قائم گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل