موسٹ وانٹڈ اشتہاری

کوہاٹ پولیس نے موسٹ وانٹڈ اشتہاری کو گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک :کوہاٹ پولیس نے علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔جس کے سر پر2 ملین روپے انعام رکھا گیا تھا۔ عثمان خان عرف عثمانے کو شکردرہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے سے آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی

یہ بھی پڑھیں:شانگلہ ، کار کھائی میں گرگئی ،ایک شخص جاں بحق،تین زخمی

گرفتار اشتہاری مجرم کے قبضے سے کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔زیر حراست اشتہاری مجرم گزشتہ دو دہائیوں سے خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس کوقتل و اقدام قتل اور لوگوں کو دھمکانے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

صوبائی حکومت نے اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری مجرم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھکانے بدل کر روپوش رہتا تھا۔