The power will be off for 10 hours today

آج 10 گھنٹے بجلی بند رہے گی

ویب ڈیسک (پشاور)ادھر ترجمان پیسکو نے اعلان کیا ہے کہ پشاور میں آج دس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ ہوگی ۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی مرمت کی وجہ سے 132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے منسلک 12 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی آج صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک بندرہے گی۔جس کی وجہ سے سیٹھی ٹائون،گلبہار1،زریاب،پھندو روڈ، نشترآباد2، سکندرپورہ، لالا ارمڑ، ہشتنگری،چغل پورہ، چمکنی،جھگڑا،ریڈیوپاکستان فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے
مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

پیسکو نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست اور تکلیف پر معذرت خواہی کی ہے۔