بھارتی فوج

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید3 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک :بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کامظاہرہ کرتےہوئے مزید 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کانہ رکنےوالاسلسلہ جاری ہےاورایک بارپھرقابض فوج کی بربریت کےنتیجےمیں مزید 3 کشمیری نوجوان شہیدہوگئےجس کےبعد گزشتہ 2 روزکےدوران شہید نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی

بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں نام نہادسرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکےمزید 3 نوجوانوں کوشہید کردیا،آپریشن کےدوران قابض فوج نےچادراورچار دیواری کےتقدس کو پامال کیااورگھروں میں گھس گئی جبکہ علاقےمیں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی