سرگئی لاروف

امریکا اڈوں کے لئے بھارت کو راضی کررہا ہے، روس

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کرسکتا ہے، ایسی امریکی تجویز پاکستان اور ازبکستان مسترد کر چکے ہیں۔

روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارف نے کہا کہ سنا ہے امریکا ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے بھارت کو راضی کر رہا ہے، ایسی ہی تجاویز پہلے پاکستان اور ازبکستان کو موصول ہو چکی ہیں جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔ لاوروف نے یاد دلایا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو جولائی میں جنیوا سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ روس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لیے معاہدے کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید