ملالہ نکاح پر جمائما

ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر جمائما کا "ماشاءاللہ”

ویب ڈیسک: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔


میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو ملالہ یوسف زئی کے عصر ملک سے نکاح کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملی۔انہوں نے ٹوئٹر پر شمس جونیجو نامی خاتون کے ٹوئٹ پر تبصرے میں ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی خبر پر ردعمل دیا۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی


جمائما نے اپنے پیغام کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے ساتھ ہیش ٹیگ کیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ملالہ یوسف زئی کو نکاح کی مبارک باد دی اور ماشا اللہ کہا۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ


ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا۔