اکلوتا بھائی جائیداد تنازعہ پر قتل

8بہنوں کا اکلوتا بھائی جائیداد تنازعہ پر قتل

ویب ڈیسک( چارسدہ ) تھانہ مندنی کی حدود اجون کلے میں8 بہنوں کے اکلوتے اور یتیم بھائی کو جائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے قتل کردیا۔ مقتول عبد الرحمن ولد کامل خان ( مرحوم) ساکن اجون کلے کی ہمشیرہ نے تھانہ مندنی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم یونس ، یعقوب ، ایوب پسران عبد الرحیم اور اکرام ولدعزت ساکنان اجون کلے نے فائرنگ کر کے ان کے اکلوتے بھائی عبد الرحمن کو قتل کر دیا ہے۔ مندنی پولیس نے ملزموں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز

واضح رہے کہ مقتول عبد الرحمن آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کا والد چند سال قبل فوت ہو گیا تھا۔ عبد الرحمن کی موت پر علاقے کی فضا سوگوار رہی ۔ نوجوان کا جنازہ گھر سے اٹھنے پر بہنیں دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں اور ہر آنکھ پر نم رہی۔ جنازے کے وقت رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات