قاری الیاس قتل نعش سمیت دھرنا

قاری الیاس کے قتل کے خلاف نعش سمیت دھرنا، خواتین بھی شریک

ویب ڈیسک: باجوڑ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے جمعیت علما اسلام ماموند کے امیر قاری محمد الیاس کے قتل کے خلاف جے یو آئی نے ضلع بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال اور پہیہ جام احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ قاری محمد الیاس کی نعش تاحال سول کالونی خار کے سامنے رکھ کردھرنا دیا گیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے نعش یہیں پڑی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،گورنر فیصل کریم کنڈی

دھرنے میں بڑی تعداد میں مقتول کے خاندان کی خواتین بھی شریک ہیں جنہوں نے ماتھے پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا