سارہ محبوب

سارہ محبوب کی شادی کے بعد کورٹس میں واپسی

ویب ڈیسک: پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کر لیا. وہ لاہور میں ہونے والی گراس کورٹس ٹینس چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا ہے کہ شادی کی وجہ سے ٹینس سے بریک لی تھی . اب ایک وقفے کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی پر بہت پر جوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے کی طرح کھیلنا چاہتی ہوں. اور میرا گول ہے کہ میں اب سب ٹورنامنٹس میں حصہ لوں اور رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھوں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ، یہ بس شوق کی بات ہے، اگر آپ کو شوق ہے تو پھر شادی ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا ، ٹینس میرا شوق ہے اس لیے میں کھیل رہی ہوں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی
مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا. اب میرے سسرال والے مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اور سسرال والے کہتے ہیں کہ میں ٹریننگ کروں اور کھیلوں اور یہی وجہ ہے کہ اب میں یہاں ہوں، مجھ پر دباو ہے کہ میں نے اچھا کھیلنا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے ٹینس سے انجوائے بھی کرنا ہے۔