مریم نواز کی آڈیو کلپ لیک

مریم نواز کی ایک اور آڈیو کلپ لیک

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے. جس میں انہیں فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے. کہ ‘میں نے میر شکیل صاب (جیو نیوز کے مالک) سے ذاتی طور پر بات کی. میں نے ان سے کہا کہ دونوں طرف سے حقائق دکھا رہے ہیں،

اس کے بجائے آپ لوگوں کو بتائیں کہ عمران خان نے بغیر تصدیق کے جھوٹ بولا اور عمران خان نے نہ صرف یہ جھوٹ دہرایا بلکہ دس اور باتیں بھی کیں۔ مریم نواز نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ اس نے میر شکیل سے کہا ہے کہ انہیں ان( مریم ) کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لئے ایسا کرنا ہے. اور انہوں (میر شکیل) نے ایسا کیا۔ مریم کا آڈیومیں مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میاں عامر محمود (دنیا نیوز کے مالک)کو بھی یہی کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ "آپ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کے ساتھ ”

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

اس سے قبل مریم نواز کی ایک اور آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مریم نواز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘ہم نے سما نیوز کو بہت مواقع دیے ہیں۔ جس طرح کی خبریں سما پرائیرہیں اور جس طرح کے اینکر ندیم ملک ہیں، ہم اس چینل کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم سما کو کوئی اشتہار نہیں دے رہے ہیں۔ اسی آڈیو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ سما نیوز، چینل 92، اے آر وائی نیوز اور چینل 24 کو ہماری طرف سے کوئی اشتہار نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں:  تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری