گھر پر حملہ

پشاور: بڈھ بیرمیں گھر پر حملہ،2 افراد جاں بحق 2زخمی

پشاور کے علاقہ تھانہ بڈھ بیر شیخ محمدی کی حدود میں رات گئےایک گھر پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجےمیں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت نور اسلام اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق تین حملہ آوروں میں سے 2 کو اہل علاقہ نے گھیر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، اہل علاقہ نے حملہ آوروں کو گھیرے میں لیکر حجرہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور قاتلوں کو خود سزا دینے کامطالبہ کر رہے ہیں تاہم پولیس بھی موقع پر موجود ہے جبکہ مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے پولیس اورمشتعل عوام کے درمیان مزکرات جاری ہیں ۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات