106 میگاواٹ چترال منصوبہ

106 میگاواٹ کا گولن گول چترال منصوبہ پشاور سے پنجاب منتقل

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( وا پڈ ا ) نے چترال میں جاری 41 ارب روپے کا 106 میگاواٹ کا منصوبہ گولن گول پشاور سے پنجاب منتقل کر دیا ہے۔ منصوبے کو اب جنرل منیجر پراجیکٹس ہٹیاں دیکھیں گے۔

واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارپو سکردو الطاف قادر کو ترقی دیدی گئی ہے اور انہیں ہارپو منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے گولن گول پراجیکٹ ہٹیاں کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ گولن گول پر کام پہلی مرتبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا اور اس منصوبے کو پشاور سے دیکھا جاتا رہا ہے تاہم اب اس منصوبے کا تمام انتظامی کنٹرول پنجاب میں ہوگا جس سے نہ صرف اس منصوبے کے متاثرین کو مشکلات درپیش ہوں۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں؛ حیات آباد میں آہنی رکاوٹیں ہیروئنچیوں کے ہدف پر آگئیں

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد

گی بلکہ اس منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم بھی وہیں سے استعمال ہوگی۔ منصوبے کیلئے رواں برس دو ارب 70 کروڑ روپے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں مختص کئے گئے ہیں. جبکہ اس پراجیکٹ کی بحالی کیلئے 78 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ایک اور منصوبہ بھی رواں برس شروع کیا جائے گا۔