x22914 64200776 1.jpg.pagespeed.ic .GswPGFA9 2 1

صبا قمر کاموبائل فون ہیک ہو گیا

ویب ڈسک: صبا قمر کے مینجر مشال چیمہ کے مطابق ان کا موبائیل فون ہیک کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد صبا قمر کے موبائل نمبر سے ان کے مینجر کو متعدد کالز موصول ہوئی حالانکہ صبا قمر کا فون اُن کے پاس موجود تھا۔

اداکارہ کے موبائل ہیک ہونے کی خبر ان کی مینجر معشال چیمہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

صبا قمر کے مینجر مشال چیمہ کے مطابق صبا قمر کے نمبر سے انہیں کئی کالز موصول ہوئیں اور ایک انجان شخص نے مجھ سے بات کی حالانکہ اس دوران صبا قمر کا فون بدستور اُن کے پاس تھا ۔ مشال چیمہ کے مطابق انجان شخص نے بیان دیا کہ اُس کو صبا قمر کا فون ایک پارک سے ملا تھا اور اُس وقت یہ فون لاک نہیں تھا۔ انجان شخص مشال چیمہ سے بار بار صبا قمر کا پوچھتا رہا اور پھر انہوں نے غصہ میں آکر فون کاٹ دیا۔