خیبر پختونخوا میں اومیکرون

خیبر پختونخوا میں اومیکرون کے 15 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں تیزی سے اومیکرون کے وار جاری ہیں ۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا سے اومیکرون کے مزید 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محمکہ صحت کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور سے 5 جبکہ 9 اومیکرون کے کیسز مردان سے اور ایک لوئر دیر سے رپورٹ ہوا۔ اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد میں 10 مرد جبکہ 5 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:صوبےمیں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ،بیرسٹر محمد سیف

دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی نہیں ہےکہ بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کی جائیں ،صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن مجموعی طورپر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کریں اوربوسٹر ڈوز لگوائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5افراد جاں بحق،8زخمی