پی ایس ایل 7 ٹکٹس ری فنڈ

پی ایس ایل 7، بچوں کیلئے خریدے گئے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے میچز میں 12 سال سے کم عمر شائقین کے داخلوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بچوں کیلئے خریدے جانے والے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے سے قبل شروع ہوچکی تھی، جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اس وقت سو فیصد تماشائیوں کی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم

ٹکٹس ری فنڈ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری رات بارہ بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔