گیس کی قیمت میں اضافے

اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 16.37 فیصد تک اضافے تک منظوری دے دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فروری 2022،مہنگائی میں 1.15فیصد اضافہ،شرح 12.24 تک جا پہنچی

اوگرا کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو تک سندھ اور بلوچستان کے لئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھ جائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر اعظم عوام کو بڑھتی مہنگائی سے ریلیف پہنچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔