سندھ میں گورنر راج شیخ رشید

سندھ میں گورنر راج ، پاکستان بار کونسل کی شیخ رشید کے بیان کی مذمت

پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے سندھ میں گورنر راج کے بیان کی مذمت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، اس سے جمہوری عمل کو نقصان ہوگا، غیر جمہوری اقدام روکنے کیلئے عوام اور وکلا برادری ہر حد تک جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حکومت کا صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، سندھ کے پیسوں کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، کبھی وہ قومی حکومت اور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں۔