ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس

ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حکومت کا صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے 2018 فیصلے کی روشنی میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لائے گی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر آئینی اور قانونی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کوالیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرنےسے انکار

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کریں گے، عدالت عظمی میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

تحریک انصاف کے اہم مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چودھری کے علاوہ اسدعمر سمیت دیگر وزرا نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کو آج کے اجلاس میں یہ مشورہ دیا۔