تحریک انصاف کا سندھ ہاؤس حملہ

تحریک انصاف کارکنان کا سندھ ہاؤس پر حملہ، گیٹ توڑ کر اندر داخل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر سندھ ہاؤس پر حملہ کر دیا اور دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق دروازہ توڑنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان سندھ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گورنر راج ، پاکستان بار کونسل کی شیخ رشید کے بیان کی مذمت

سندھ ہاؤس کے اندر زبردستی گھسنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس کارکنان کے سامنے بے بس ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی تاہم وہ نفری بھی تحریک انصاف کے کارکنان کو روکنے میں ناکام ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ریڈ زون میں موجود سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے جہاں انہوں نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ بعدازاں پی ٹی آئی کارکنان نے دھرنا ختم کردیا اور منتشر ہوگئے۔