خانہ کعبہ اعتکاف کی اجازت

سعودی عرب: خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

سعودی عرب کے حکام کی جانب سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع

یہ بھی پڑھیں: چین میں مسافر طیارہ 132 افراد سمیت گرکر تباہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کورونا وائرس کے دو سال بعد سعودی عرب میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن

اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد کورونا سے متعلق تمام پابندیاں بھی سعودی حکام نے ختم کر دی ہیں۔ اب سعودی عرب آنے کے لیے کورونا کے خلاف ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ، ضروری قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔