وزیرخارجہ بلاول بھٹو

وزیراعظم کی فیٹف اہداف کی تکمیل پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو مبارکباد

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خارجہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لاکر جدوجہد کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز