نوجوان قتل

ملاکنڈ ،غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور نوجوان قتل

بٹ خیلہ(نمائندہ مشرق)ملاکنڈ کے علاقہ کم آگرہ میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

لیوی پوسٹ آگرہ کے مطابق باچا گل ولد رشید گل نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بیٹا جعفر خان ا لگ گھر میں رہتا ہے اس کا بیٹا فورس میں ملازمت کی وجہ سے گھر سے باہر ہوتا ہے ،وہ روزانہ نماز فجر کے بعد بہو کے گھر دودھ لے کر جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل کی صبح جب وہ بہو کے گھر گئے تو دروازہ کھلا تھا۔ انہوں نے جب گھر میں کمرے کے اندر جا کردیکھا تو ان کی بہو مسماة (س)اور نوجوان وقارولد سراج ساکن کم اگرہ کی نعشیں پڑی تھیں جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

لیوی اہلکاروں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔ لیوی ذرائع کے مطابق وقوعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے۔مقتولین کے ورثا کی طرف سے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی گئی۔