بھارت نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت کی ٹیم نے آئر لینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بارہ بارہ اوورز تک محدود کردیا گیا آئر لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بارہ اوورز میں ہیری ٹیکٹر کے 64 رنز کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے، جواب میں بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں کے فرق سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

بھارت کی جانب سے دیپک ہوڈا 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ اشان کشن 29 رنز بنا پائے، آئرلینڈ کی جانب سے گریک ینگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔