ریاض مزاری

ریاض مزاری نے ڈاکوئوں کیلئے بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے ڈاکو ئوں کے خاتمے کیلئے بجٹ مانگ لیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکو ئوں کا خاتمہ کرے یا بھتہ دینے کیلئے بجٹ مختص کرے، ہمیں ڈاکو ئوں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجن پور میں ڈاکوئوں کے خاتمے کیلئے بجٹ مانگ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ڈاکوئوں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے، حکومت یا تو ڈاکو ئوں کا خاتمہ کرے یا پھر بھتہ دینے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرے۔ سردار ریاض مزاری نے کہا کہ ابھی پنجاب حکومت سے ایک میٹنگ ہوئی ہے، دیکھتے ہیں ڈاکوئوں کے حوالے سے کیا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف