قربانی کی کھالیں

قربانی کی کھالیں مانگنے پراے این پی کوتنقیدکاسامنا

پشاور(نیوزرپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے باچا خان ٹرسٹ کیلئے قربانی کی کھالیں مانگ لی ہیں جس پر اے این پی کوتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔

ایمل ولی خان کی جانب سے لوگوں کو پیغام دیاگیا ہے کہ اے این پی کے زیر انتظام باچا خان ٹرسٹ کے ذریعے سے صوبہ میں تعلیمی اور صحت کے ادارے چلانے کے ساتھ فلاحی کام بھی کئے جارہے ہیں اس لئے لوگ قربانی کے بعد جانوروں کی کھالیں باچا خان ٹرسٹ کو عطیہ کریں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ایمل ولی خان کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں صوبہ میں مختلف تنظیموں اور رفاعی اداروں کی جانب سے عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے لوگوں سے اپیلیں کی جارہی تھیں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے مدرسے بھی کھالیں جمع کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر کی جانب سے لوگو ں کو قربانی کے جانور وں کی کھالیں دینے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ

اے این پی کے صوبائی صدر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں اورکہاجارہاہے این پی کامالی بحران شدیدہوگیا ہے ۔بعض صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیںکہ جس طرح اے این پی کے ووٹرزمیں کمی آئی ہے اسی طرح قربانی کی کھالوں کے ریٹ بھی خاصی کمی ہے اس لئے یہ اپیل کچھ زیادہ فائدے مند نہیں ہوگی۔