وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: حکمراں اتحاد نے سپریم کورٹ سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس میں فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
حکومتی اتحاد کی پریس کانفرنس میں ن ليگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف، ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کیس کی سماعت فل کورٹ بنچ کرے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی فُل کورٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 افراد اس ملک کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے، اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے۔
نائ صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ پارٹی ہیڈ کو دیکھ کر آئین کی تشریح بدل جاتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں عدالتی فیصلے دیکھیں تو رونگٹے کھڑے کرنے والی داستان ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں ادارے کے اندر سے ہوتی ہے، ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، ٹھیک فیصلہ کیا جائے تو تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید