جن رہنماوں کوطلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے. فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے جن رہنماؤں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 اکاؤنٹس میں2 کروڑ روپے ٹرانسفرہوئے ہیں،پارٹی عہدیداروں کوآفس آپریشنز کی مد میں یہ رقم جاری کی گئی تھی، ایف آئی اے کس حیثیت میں پارٹی رہنماؤں کونوٹس جاری کررہی ہے

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

انھوں نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نےکہا تھا کہ الیکشن کمیشن سب جماعتوں کی فنڈنگ کافیصلہ کرےگا، الیکشن کمیشن نےصرف پی ٹی آئی کافیصلہ دیا، قانون کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا آڈٹ ہونا ہے، ایک پارٹی دوسری پارٹی کو فنڈ نہیں کرسکتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو کیوں بچارہا ہے؟ لگتا ہے الیکشن کمیشن کو اپنی ساکھ کی پروا نہیں ، الیکشن کمیشن کی پہلے بھی عزت نہیں ہے.

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام