زہریلی (مشروم)کھمبی کھانے سے 4 بہن بھائی جاں بحق

اپردیر : زہریلی (مشروم)کھمبی کھانے سے 4 بہن بھائی جاں بحق

اپردیر کے علاقہ نہاگ درہ کرپاٹ میں زہریلی سبزی (مشروم) کھمبی کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد "2 بہنیں اور 2 بھائی” جاں بحق ہوگئے جبکہ گندیگار سے تعلق رکھنے والے 3 بھائی ہسپتال منتقل ایک کی حالت تشویشناک۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر کے علاقے نہاگ درہ کرپاٹ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جن میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل تھیں زہریلی سبزی (مشرومز) کھمبی کھانے کے باعث جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی عمریں 10 سال، 13 سال، 18 سال اور 20 سال تھیں۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

جبکہ دوسری طرف اپردیر ہی کے علاقہ گندیگار سے تعلق رکھنے والے تین بھائی بھی مذکورہ زہریلی سبزی کھانے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیے گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

یاد رہے گزشتہ کچھ دنوں اپردیر سے ایسے کئی واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جن میں لوگ کم علمی کے باعث سبزی کے طور پر کھائی جانے والی (مشروم)کی زہریلی قسم کھانے کے باعث ہسپتال منتل کیے جا چکے ہیں جس کی تازہ ترین مثال آج رونما ہونے والے واقعات بھی ہیں۔