انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی

انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور شان مسعود کو فخر زمان پر ترجیح دے دی گئی ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیوز کانفرنس قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثما قادر شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی
مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا