خیبرپختونخوا اساتذہ کا دھرنا

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا دھرنا پانچویں روز میں داخل، پرائمری سکول بند

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کا پشاور میں دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا، اساتذہ کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کے بیشتر لڑکے لڑکیوں کے پرائمری سکول بند ہیں۔
پرائمری ٹیچرایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ پنشن میں کٹونی کا فیصلہ منظور نہیں، اساتذہ کا پے سکیل بڑھایا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات

واضح رہے 6 اکتوبر کو صوبہ بھر کے پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج کیا تھا۔
دیا تھا۔ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم میں مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی