بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی ٹی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، آڈیو میں بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری گھڑیوں کی بات کررہےہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن

آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی سنی جاسکتی ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتا رہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انھیں کہیں فروخت کر دیں۔ جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔