لیڈی ریڈنگ ہسپتال مالی بحران

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور بھی مالی بحران سے دوچار

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں لیڈی ریڈ نگ ہسپتال بھی شدید مالی بحران کاشکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں جاری مختلف پراجیکٹ بھی مالی وسائل نہ ہونے کے نتیجے میں رک گئے ہیں جبکہ عید کیلئے ملازمین کو تنخواؤں کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں جس سے ہسپتال شدیدمالی بحران کاشکار ہوچکاہے جبکہ مالی مشکلات کے باعث ہسپتال میں مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی میں بھی شدید مسائل کاسامناکرنے کاامکان ہے
اس سلسلے میں ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل آر ایچ کے پاس کوئی اضافی فنڈز نہیں جبکہ اس دفعہ تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کے تقریباً 2 ارب65 کروڑ روپے منظوری کے باوجود نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کے اہم پراجیکٹ رک گئے ہیں اس حوالے سے محکمہ صحت سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ فنڈز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ہسپتال کے معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع، تمام تر انتظامات مکمل