surface go 2 3

مائیکروسافٹ کمپنی نے نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا

ویب ڈسک : امریکہ کی  ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا،  انھیں سرفیس گو 2 اور سرفیس بک 3 کے نام دیےدیئے گیئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے سرفیس گو 2 ٹیبلٹ میں 10.5 انچ کا پکسل سنس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ بہترین بیٹری کیساتھ اس میں انٹیل 8 جنریشن کور ایم پراسیسر موجود ہے۔ یہ کمپنی کے دیگر ٹیبلیٹس کے مقابلے میں کافی کم قیمت ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

نئے ٹیبلٹ میں 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کیساتھ ایک نئی کیمرا ایپ بھی دی گئی ہے جبکہ اس میں سرفیس پین سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سٹوڈیو مائیکس ڈوئل مائیکروفون سلوشن بہتر وائس کے لیے دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

سرفیس بک 3 کی بات کی جائے تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں بیٹری لائف پہلے سے بہتر سنگل چارج پر ساڑھے 17 گھنٹے تک کام کرے گی۔ اس کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ یہ دونوں پراڈکٹس 21 مئی سے امریکا میں دستیاب ہونگی۔