پشاور : خیبر پختون خوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز میں کرونا وائرس کی تصدیق، اس موقع پر پر وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار.
وزیر اعلی محمود خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شب و روز برسر پیکار رہے ہیں،چیف سیکرٹری نے کورونا وبا کے خلاف اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیاہے، میں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کی گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میں چیف سیکرٹری کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں وزیر اعلی محمود خان